آسٹریلوی وزیراعظم کا جنگل میں لگی آگ سےنمٹنےکیلئے حکومتی ناکامی پراظہارافسوس

0113202015

آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے ملک میں جنگل میں لگنے والی آگ سے نمٹنے کیلئے اپنی حکومت کے ناکام اقدامات پرافسوس ظاہر کیا ہے ۔اس آتشزدگی کے باعث اب تک اٹھائیس افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات تباہ ہوچکے ہیں

آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن نے جنگلات میں لگی آگ سے پیدا ہونے والے بحران پر کے دوران لاپرواہی کا اعتراف کر لیا

۔دارالحکومت کنبرا میں ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نےا س بات کا اعتراف کیا ہے کہ ستمبر سے جاری جنگل کی آگ سے بڑا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے آگ کے اس بحران پر رائل کمیشن بھی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلین وزیراعظم کو عوام کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آگ سے 30 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر جل چکے ہیں۔