پنجاب میں ایک سال کے دوران 90 ہزار افراد کو کتوں نے کاٹ کھایا

0115202015

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ سال کے دوران تقریباً 90 ہزار افراد سگ گزیدگی کا شکار ہوئے جب کہ صرف لاہور میں 6 ہزار افراد نے کتوں کے کاٹے کی ویکسی نیشن کرائی۔ سرکاری حکام کے مطابق صوبے میں صرف ایک ڈاگ بائیٹ ویکسی نیشن سینٹر ہے جو لاہور میں برڈوڈ روڈ پر واقع ہے، صوبے بھر سے سگ گزیدگی کے شکار افراد کو ویکسی نیشن کے لیے اس سینٹر میں لایا جاتا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری صحت پنجاب عاصم الطاف نے بتایا کہ شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں، اضلاع کی انتظامیہ اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کا خاتمہ اور متاثرہ افراد کو علاج و معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔