دبئی کا منفرد اعزاز

011920203

دبئی: دولتمند افراد کی رہائش اور سرمایہ کاروں کی جنت کہلانے والے شہر دبئی نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2019 کے دوران دبئی میں کسی جیولری شاپ پر چوری یا ڈکیتی کی واردات نہیں ہوئی۔

ڈائریکٹر آف کرمنل انویسٹی گیشن دبئی پولیس بریگیڈیئر جمال سلیم نے بتایا کہ جیولری شاپس کی سیکورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سسٹم بنایا گیا جس کی بدولت سال بھر میں کوئی ڈکیتی کامیاب نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ جیولری اسٹورز کی فول پروف سیکورٹی کی خاطر نئی سیکورٹی شرائد عائد کی تھی اور اس لائسنس کے حصول کے لیے خاص مدت طے کی تھی، جدید نظام کے تحت جیولری شاپس پر ڈکیٹی اور دیگر جرائم کو صفر پر لانا مقصود تھا جس میں کامیابی ملی ہے۔

بریگیڈیئر جمال سلیم نے کہا کہ امارات کی معیشت اور سیاحت کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے جیولری شاپس کی خصوصی نگرانی کی اور جدید نظام کے ذریعے جرائم کی شرح کو کم کیا۔