شوہر کی شراب نوشی چھڑانے کے لیے بیوی نے شراب میں دست آور دوا ملانا شروع کر دی

012320204

اپنے شوہر کی شراب نوشی چھڑانے کے لیے ایک میکسیکن بیوی نے انوکھا طریقہ اپنایا۔ انہوں نے اپنے شوہر کی شراب چھڑانے کے لیے اس میں قبض کشا قدرتی چیزیں جیسے کیسٹر آئل وغیرہ لانا شروع کر دیں۔انٹرنیٹ پر بہت سے پیجیز اور فورمز پر مشورہ کرنے کے بعد سینالوا سے تعلق رکھنے والی مچل ا ین نے اپنے شوہر جوز برائن کی شراب چھڑانے کے لیے اس میں قبض کشاچیزیں اشیا ملانے کا فیصلہ کیا۔

مچل شروع میں تو شراب کی بوتل میں اپنی بنائی دوا کے چند قطرے ڈالنے شروع کیے۔جوز نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی کا خود سے شراب دینا کافی عجیب لگا تھا لیکن وہ اسے اپنی بیوی کی محبت سمجھا۔ جب دست آور قطروں نے اپنا کام شروع کیا تو مچل نے اپنے شوہر کو قائل کرنے کی کوشش کی یہ سب الرجی کی وجہ سے ہوا ہے اور یہ الرجی الکوحل کی لگتی ہے۔تاہم جوز نے روز دست کی دوا کھا کر شراب نوشی جاری رکھی۔ وہ مذاق میں کہتا کہ باتھ روم قریب ہی ہے، اس لیے اسے کوئی مسئلہ نہیں۔اس صورتحال سے تنگ آکر مچل نے شراب میں زیادہ دوا ملانی شروع کر دی۔ اس سے جوز کے لیے مسئلہ اتنا زیادہ بڑھا کہ وہ باتھ روم تک بھی نہیں جا سکتا تھا۔

جوز کے جسم میں پانی اور نمکیات کی شدید کمی ہوگئی، جس کی وجہ سے مچل کو اپنے شوہر کو مقامی ہسپتال لے جانا پڑا۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے سوال و جواب کیے تو جوز نے انہیں اپنی شراب نوشی اور موجودہ حالت کے بارے میں بتایا، جوز نے ساتھ ہی وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی شراب نہیں پیے گا، کیونکہ بیماری کی وجہ سے وہ بیٹھ بھی نہیں سکتا۔میکسیکن اخبار کے مطابق مچل نے بھی بتدریج اعتراف کر لیا کہ اس بیماری کی وجہ وہی ہے، وہ ہی شراب میں دست آور دوا ملاتی تھی۔مچل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اندازہ ہے کہ مچل پر مقدمہ چلنے کے بعد اسے کچھ سزا بھی ہوگی۔