پاک فوج کادستہ ترکی زلزلے کے امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کادستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا دستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، اسپیشل ریسکیو، ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل سہولتیں بھی تیار ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔یاد رہے ترکی میں 6.8 کی شدت کےزلزلے سے18 افرادہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں، کئی افرادملبے تلےدبےہوئےہیں۔
ترکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے،زمین بوس عمارتوں سے لاپتہ افرادکی تلاش کیلئےریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ زلزلےکےباعث ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنےکا واقعہ بھی پیش آیا۔انتظامیہ کےمطابق زلزلےکی گہرائی دس کلومیٹرتھی، زلزلےکےجھٹکےایران ،شام اورلبنان میں محسوس کئےگئے۔