انڈر19ورلڈ کپ: پاک بھارت سیمی فائنل آج ہوگا

020420201

جنوبی افريقہ ميں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سيمی فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درميان کھيلا جائے گا۔ پوچفسٹروم میں ہونے والا ميچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ايک بجے شروع ہوگا۔

انڈر 19 کے پہلے سیمی فائنل میں شائقین کو فائنل سے پہلے فائنل دیکھنے کا لطف ملے گا، کیوں کہ پہلا سیمی فائنل دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین پاکستان وقت کے مطابق دن 1 بجے کھیلا جائے گا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان حیدر علی کا کہنا ہے کہ بڑے میچ کو کوئی پریشر نہیں۔

فيلڈنگ، بيٹنگ اور بولنگ کی بہترین مشقيں کی ہیں۔نائب کپتان نے مزید کہا کہ کپتان اور کوچز کی مشاورت سے روایتی حريف کو شکست دینے کیلئے پلان تيار کرليا ہے۔ اپنی نارمل گیم کھیلوں گا اور ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں گا۔دودری جانب آل راؤنڈر فہد منیر نے کہا کہ فارم اھی ہے کوشش ہوگی کہ سیمی فائنل میچ بھی جیتیں۔