عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید گرگئی

020420204

کرونا وائرس کے باعث چین میں تیل کی طلب کم ہونے لگی، جس کے بعد عالمی مارکيٹ ميں خام تیل کی قدر 50 ڈالر فی بيرل کی سطح سے نيچے آگئی۔چين ميں کرونا وائرس کے باعث عالمی مارکيٹ ميں خام تيل کی قيمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ برینٹ آئل جولائی کی کم ترین سطح تک پہنچ گيا۔امریکی خام تیل 2.15 فیصد تک سستا ہو کر 50.45 ڈالر فی بیرل کا ہوگيا۔

برینٹ خام تیل کی قيمت ميں 3.14 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ برینٹ خام تیل جولائی کی کم سطح 54.84 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد کمی آئی، جس کی وجہ لیبیا سے خام تیل کی ترسیل تھی، جب کہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برنٹ کروڈ کی فروری کے لئے سپلائی کے سودے 62 سینٹ(1 فیصد)کمی کے ساتھ 64.58 ڈالر فی بیرل، جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی سپلائی 42 سینٹ(0.7 یصد)کمی کے ساتھ 64.58 ڈالر فی بیرل طے پائی تھی۔