نرسوں کیلئے پہلی باراسکالرشپ کا اعلان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نرسوں کو پہلی بار اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکالرشپ نجی اور سرکاری دونوں اداروں کی نرسوں کیلئے ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق اسکالرشپ کا اعلان وزارت تعلیم کے تحت کام کرنے والے ادارے نیسٹ کی جانب سے کیا گیا۔ اسکالرشپ بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم نرسوں کو دیئے جائیں گے، جس کی منظوری پاکستان نرسنگ کونسل کی جانب سے بھی دی گئی ہے۔اسکالرشپ کیلئے اداروں کی معلومات درجہ ذیل ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

http://scholarships.nest.org.pk/wp-content/uploads/2020/01/Partner-Institutes-and-FocalPerson-List.pdf

نیٹ کے مطابق اسکالرشپ صرف انہیں طلبا کو دیا جائے گا، جس کی منظوری اشتراکی اداروں کی جانب سے دی جائے گی۔مذکورہ اسکالرشپ کے اندراج اور اپلائی کرنے کیلئے درجہ ذیل ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اسکالرشپ کیلئے اپلائی کرنے والے طلبا کیلئے لازم ہوگا کہ وہ فارم کو بھرنے کے بعد اس کا پرنٹ آؤٹ متعلقہ اسٹیمپ پیپر والے صفحے پر نکالیں۔اسکالرشپ اور ڈکلیریشن فارم مکمل کرنے کے بعد اسے متعلقہ اشتراکی ادارے کو ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ نیسٹ کو براہ راست فارم جمع نہیں کرایا جا سکتا۔ ایسا کرنے والے کا فارم خارج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ اسکالرشپ ضرورت مند اور مستحق اور پاکستانی شہریوں کیلئے ہی ہے۔