استنبول میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ،، 3افراد جاں بحق

020720205

ترکی کے شہر استنبول میں طيارہ رَن وے سے پھسل کر تین ٹکڑوں میں تقسیم ہوگيا، جبکہ حادثے ميں تین افراد جاں بحق اور 179 مسافر زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق پیگاسس ایئر لائن کی پرواز ميں 177 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ طیارہ ملک کے مغربی صوبے ازمیر سے استنبول پہنچا تھا۔ترکی کے مواصلات کے وزیر کا کہنا ہے بوئنگ 737 خراب لینڈنگ کے بعد اپنی رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا تھا۔

ترک ميڈيا کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی، جہاز کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا۔ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ چاہت تورہان کے مطابق طیارے کو حادثہ خراب لینڈنگ کے باعث پیش آیا جس کی وجہ خراب موسم اور بارش ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر کے تمام پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔