ایرانی سفیر کی پانچ ممالک پر مشتمل بلاک بنانے کی تجویز

020720203

پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے خطے کے مسائل کے حل کے لیے پانچ ملکوں پر مشتمل بلاک بنانے کی تحویز دے دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہترمستقبل کے لیے پاکستان،ترکی،روس،چین،ایران پرمشتمل بلاک بنایا جا سکتا ہے

ترک میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ مجوزہ پانچ رکنی بلاک سے خطے کےمسائل کےحل میں مدد اورتعاون بڑھے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر،چاہ بہارکےدرمیان ریل نیٹ ورک سے خطےمیں معاشی ترقی کا آغاز ہوگا۔