ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اندھے قتل کے گونگے قاتل گرفتار

020820209

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے اندھے قتل کا معمہ سلجھاتے ہوئے گونگے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رشتہ نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرکے لاش نہر میں بہادی تھی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) وقار شعیب قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تھانہ چیٹانہ کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ چٹیانہ نے لاش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کی تو تین ملزمان اکرم ارشاد اور ابراہیم کا سراغ ملا جو تینوں گونگے تھے۔ تینوں ملزمان نے چشتیاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو رشتہ نہ دینے پر زہریلی گولیاں کھلائیں۔ پھر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا اور لاش کو نہر میں بہا دیا۔ڈی پی او کے مطابق گونگے ہونے کے باعث ملزمان سے تفتیش کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس مقصد کیلئے ولیس نے اسپشل سکول کے ٹیچر ظہیر الحسن کی مدد لی۔ پولیس نے ٹیچر کی مدد سے ملزمان سے تفتیش کی اور پتہ لگا کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔تینوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے کیس حل کرنے پر پولیس ٹیم کو نقد انعام اورتعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان