تھائی لینڈ میں 21 افراد کو قتل کرنے والا فوجی سکیورٹی حکام کی کارروائی کے بعد ہلاک

020920207

فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص جاکرافنتھ تھوما ابھی تک پولیس کے ہاتھ نہیں آیا ہے.تھائی لینڈ میں درجنوں افراد کو قتل کرنے والے فوجی کو سکیورٹی حکام نے ہلاک کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ میں صحت عامہ کے وزیر انوتن چارنوراکل نے اپنے فیس بک پر اتوار کو پیغام شائع کیا جس میں انھوں نے تھائی لینڈ کے شمال مشرقی شہر میں ہونے والے واقعے پر سکیورٹی حکام کے ایکشن پر ان کو شاباشی کا پیغام دیا اور فوجی جاکرا فنتھ تھوما کی ہلاکت کی تصدیق کی۔تھائی لینڈ میں حکام نے کہا ہے کہ ہلاک کیے جانے سے قبل فوجی نے کل 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کی فائرنگ سے 42 افراد زخمی ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے درجنوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں ناکھون راچاسیما نامی شہر میں اور شہر کے اطراف میں ہوئیں۔

ناکھون راچاسیما شہر بینکاک کے شمال مشرق میں واقع ہے۔وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ 32 برس کے جاکرا فنتھ تھوما نامی جونیئر فوجی اہلکار نے پہلے اپنے افسر پر حملہ کیا اور اس کے بعد ایک فوجی کیمپ، بودھ عبادت گاہ اور ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی۔حملہ آور نے پہلے فوجی کیمپ سے اسلحہ حاصل کیا اور پھر ہموی سے ملتی جلتی فوجی گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوا۔ شاپنگ سینٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے رائفل تانے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی میڈیا پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں مشتبہ حملہ آور کو ٹرمینل

21 شاپنگ سینٹر کے سامنے اپنے گاڑی سے باہر نکلتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور اب ایک عمارت کے زیرِ زمین حصے میں چھپا ہوا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے مناظر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔خود مشتبہ حملہ آور نے حملے کے دوران بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کئی پیغامات لکھے۔ اِس نے فیس بک پر لکھا کہ اسے خود کو حکام کے حوالے کر دینا چاہیے۔ ایک اور پوسٹ میں اس نے لکھا کہ ‘جذبے کا وقت آ گیا ہے۔’