برٹش ائرويز کی پرواز نے عالمی ريکارڈ قائم کرديا

0211202013

طوفان پروازوں کےليے مشکلات پيدا کرتے ہيں ليکن برطانيہ ميں آنے والے طوفان نے برٹش ائرويز کی فلائيٹ کو 80 منٹ پہلے منزل پر پہنچا ديا۔برطانوی ميڈيا کے مطابق برٹش ائرويز کی پرواز نے رفتار کا عالمی ريکارڈ قائم کر ديا ہے۔طوفان کے باعث نيويارک سے لندن جانے والے مسافر طیارے کی رفتار 825 ميل فی گھنٹہ تک گئی جس کے باعث پرواز مقررہ وقت سے 80 منٹ قبل منزل پر پہنچ گئی۔

تيز ہوا اسی سمت ميں چل رہی تھی جس طرف طيارہ جا رہا تھا جس کی وجہ سے طیارے نے اپنا فاصلہ 4 گھنٹے 56 منٹ ميں طے کرلیا۔برٹش ائرلائن کا کہنا تھا کہ سيکيورٹی ہماری اولين ترجيح ہے، رفتار نہيں۔

اس سے پہلے ناروے ائرلائن کی پرواز نے يہ فاصلہ 5 گھنٹے 13 منٹ ميں طے کر کے ريکارڈ قائم کيا تھا۔