“پاکستان آکر بہترین محسوس ہوا”جعفر جیکسن 

021620202

مائیکل جیکسن کا بھانجا پاکستان کی مہمان نوازی کا اسیر ہو گیا
امریکا کے سابق لیجنڈری پاپ گلوکار مائیکل جیکس کے بھانجے جعفر جیکسن حال ہی میں پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لائے اور یہاں کے عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔

مائیکل جیکسن کے بھانجے اور گلوکار جعفر جیکسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ’چائنا پاکستان انویسمنٹ کارپوریشن‘ اور ان کے بورڈ ممبر ذیشان شان کے پاکستان آئے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جعفر جیکسن نے میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کی دو یونیورسٹیوں کا دورہ کیا، وہاں کا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرنا حیرت انگیز تھا، یہ سب بے حد ہمدرد اور باصلاحیت تھے، اور مجھے یہ چیز بے حد اچھی لگی کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس حوالےسے بے حد پر جوش ہیں۔۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے تمام لوگ بے حد ہمدرد اور خوش مزاج ہیں۔
جعفر جیکسن نے کہا کہ میں مستقبل میں یہاں دوبارہ آکر شو کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں، میں اس سفر میں ایک ایک سیکنڈ لطف اندوز ہوا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکا کے لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن 5 دن کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
جعفر جیکسن لیجنڈری گلوکار جرمین جیکسن کے چھوٹے بیٹے اور پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بھانجے ہیں۔
گلوکار کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا، جرمین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مائیکل جیکسن کے ہرمشکل وقت میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔