لاہور میں پولیس اہلکار شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

021720201

لاہور میں پولیس اہلکار شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معصوم بنتا پولیس اہلکار بیٹی کا بیگ لٹکا کر شراب لے جارہا تھا۔ لوگوں نے جب پولیس اہلکار کو شراب لے جاتے ہوئے پکڑا تو پولیس اہلکار نے اپنا منہ ماسک پہن کر چھپا لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے لاہور میں عوام کا ہجوم پولیس اہکار کے گرد اکٹھا ہوگیا اور مطالبہ کرنے لگا کہ دکھایا جائے بیگ کے اندر کیا چیز پوشیدہ ہے۔پہلے تو پولیس اہلکار بار بار انکار کرتا رہا لیکن بار بار مطالبے کے بعد پولیس اہلکار نے اعتراف کرلیا کہ بیگ میں شراب ہے، جو اس نے 1500 کی خریدی ہے۔

شملہ پہاڑی کے قریب واقعہ پٹرول پمپ پر موجود پولیس اہلکار نے پہلے کہا کہ یہ شراب کی بوتل کسی اور کیلئے ہے، میں شراب نہیں پیتا۔لیکن جب پولیس اہلکار پر دباؤ ڈالا گیا کہ اس شخص کا نام بتاؤ جس نے یہ شراب منگوائی ہے، تو پولیس اہلکار اپنے بیان سے ہی بدل گیا اور اعتراف کرنے لگا کہ یہ شراب میری ہے، اور میں آج کے بعد شراب نہیں پیوں گا۔

کیا آئی۔ جی پولیس اس اہلکار کیخلاف ایکشن لیں گے یا پھر وہ اپنے شرابی اہلکاروں سے غافل ہیں؟ کیا پولیس اہلکار کی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا؟ سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا پولیس شراب کے نشے میں لوگوں پر تشدد کرتی ہے؟ یہ تمام سوالات ہیں جس کا جواب پنجاب حکومت اور پولیس کو ہر حال میں دینا ہوگا۔