15 ویں چولستان جیپ ریلی میر نادر مگسی نے اپنے نام کرلی

021720205

بہاولپور: 15 ویں چولستان جیپ ریلی میر نادر مگسی نے اپنے نام کرلی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرار پائیں۔بہاولپور میں 13 فروری سے شروع ہونے والی چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری، اسٹاک کیٹیگری اور خواتین کے مقابلے ہوئے۔ جیپ ریس میں ملک بھر سے آئے ماہر ڈرائیوروں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

جیپ ریلی میں پہلی بار ڈیزرٹ بائیکرز ریس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 15 بائیکرز نے حصہ لیا۔پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں میر نادر مگسی نے کامیابی حاصل کی اور وہ 4 گھنٹے 28 منٹ 51 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے فاتح قرار پائے۔آصف فضل چوہدری نے دوسری اور فیصل خان شادی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرارپائیں، ماہم قریشی نے دوسری اور سلمیٰ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسٹاک کیٹیگری ریس کے مقابلوں میں ملک زاہد نے فاتح قرار پائے جبکہ میر عامر مگسی نے دوسری اور رضا سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جیپ ریلی میں پہلی بار بائیکر ریس میں منعقد کی گئی۔ معین خان نے ڈیزرٹ بائیکر ریس جیت لی جبکہ شمائل حیدر رنر اپ رہے اور نعیم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔