سعودی خواتین کو سگریٹ نوشی کی مکمل اجازت

سعودی خواتین کو سگریٹ نوشی کی مکمل اجازت مل گئی ہے اس اجا زت کے بعد اب سعودی خواتین آزادی سے سگریٹ نوشی کررہی ہیں۔یہ با ت قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحاتی عمل سے خواتین سب سے زیادہ خوش ہیں

خواتین نے ملنے والی اس آزادی کے نتیجے میں کھلے عام سگریٹ نوشی کا لطف بھی لینا شروع کر دیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ کئی سعودی خواتین ای سگریٹ کے ساتھ ساتھ شیشے کا بھی لطف اٹھا رہی ہیں۔

بیسویں صدی کی یورپی خواتین کی طرح سعودی خواتین میں اصلاحات کے نتیجے میں ملنے والی رعایتوں کے بعد خاص طور پر کھلے عام سگریٹ نوشی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ دارالحکومت ریاض میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی ایک خاتون نے میڈیا سے بات کر تے ہو ئے بتا ای کہ وہ حال ہی میں ملنے والی آزادی کا پورا لطف لینا چاہتی ہیں اور اس آزادی ہی کی وجہ سے وہ اس طرح سگریٹ پینے میں بہت خوشی حاصل کر پائی ہیں۔