رونے کے بعد سَر میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟
جب انسان اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا یا کسی ایسی صورتحال میں پھنس جائے جس سے نکلنا نا ممکن لگتا ہو تو ایسے میں وہ رو کر ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔اکثر لوگوں نے یہ ضرور محسوس کیا ہوگا کہ جب ہم بہت زیادہ روتے ہیں تو اس کے فوراً بعد ہمارے سَر میں اچانک شدید درد محسوس ہوتا ہے۔لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایساکیوں ہوتا ہے؟
ماہرینِ طب کے مطابق یہ سَر درد اسٹریس (دباؤ) اور بے چینی کی کیفیت کی وجہ سے جنم لیتا ہے جو ہمیں کسی ایسی وجہ سے ہوتا ہے جس میں ہم افسردہ ہوتے ہیں۔جب انسان افسردہ ہوتا ہے تو ہمارے جسم میں ایسے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے جن کی وجہ سے ہمیں سِر درد اور رونا آتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی خوشی کے لمحات میں جذباتی ہو کر رونا شروع کردیں تو ایسی کیفیت میں سَر درد نہیں ہوتا۔ذہنی تناؤ بڑھانے والی 5 ایسی عادتیں جو آپ میں بھی ہوسکتی ہیںسَر میں درد کسی بھی انسان کو چڑچڑا پن اور غصے میں مبتلا کر سکتا ہے، چلیے،
سَر درد سے نجات کے لیے مؤثر گھریلو ٹوٹکے جانتے ہیں
۔1۔ اگر آپ کو سَر میں شدید درد ہو تو ضروری ہے کہ آپ کسی سکون اور اندھیرے کمرے میں آرام سے لیٹ جائیں
۔2۔ سَر درد میں ادرک کی چائے بے حد معاون سمجھی جاتی ہے
۔3۔ میگنیشیم سے بھرپور غذائیں جن میں پالک، مچھلی، خشک میوے جات، اور کیلے وغیرہ شامل ہیں، ان کا استعمال کرنا سَر درد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔