جرمنی کے شہر ہناؤ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

022020203

برلن : جرمنی کے شہر ہناؤ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک، پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، دو مخلتف مقامات پرفائرنگ کے پر تشدد واقعات میں کم از کم 8 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جرمنی کے مقامی میڈیا نے رپوٹ کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہناؤ اور قریبی کیسسلسٹٹ میں دو مختلف بارز پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی دیکھی جا سکتی ہے

تازہ اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ جرمن پولیس کی جانب سے بھی 8 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔