سعودی عرب کی طرف سے 47 ممالک میں 4 ارب ڈالر کی امداد 

022020204

ریاض ۔کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ جنوری 2020ء تک 47 ممالک میں 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد دی ہے۔ سب سے زیادہ امداد یمن میں دی گئی جہاں سینٹر نے اب تک دو بلین ریال مالیت سے زیادہ منصوبے، امدادی سامان، علاج معالجہ اور دیگر سہولتیں مستحقین کو فراہم کی ہیں۔

فلسطین دوسرے نمبر پر جہاں 355 ملین ڈالر کی امداد دی گئی۔شام چوتھے نمبر پر ہے جہاں 286 ملین ڈالر سے زیادہ امداد کی گئی جبکہ پانچویں نمبر پر صومالیہ ہے جہاں 186 ملین ڈالر سے زیادہ امداد دی گئی

سینٹر نے کہا ہے کہ اس نے سب سے زیادہ غذائی منصوبوں پر کام کیا ہے جن کی اب تک تعداد 417 ہے۔ ان منصوبوں پر کل اخراجات ایک بلین 208 ملین ڈالر ہے۔ سینٹر نے کہا ہے کہ دوسرے نمبر پر صحت کے منصوبے ہیں جن پر 717 ملین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ ان منصوبوں کی تعداد 300 ہے