کیپٹن اور عملے کے بغیر ’ایم وی آلٹا‘ساحل پرکیسے پہنچا؟
بحر اوقیانوس میں لاوارث بحری جہاز ایک سال سے بھی زائد عرصے تک ہزاروں میل کا سفر کرتا ہوا آئرلینڈ کے ساحل تک پہنچ گیا جس نے حکام کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ بحری جہاز 2018ءمیں خراب ہو گیا تھا اور اس کے عملے نے اسے سمندر میں لاوارث چھوڑ دیا تھا۔برطانیہ اور یورپ میں سمندری طوفان ڈینس کے باعث ہوا کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رہی تھی۔
آئرلینڈ کے کوسٹ گارڈز کے مطابق طوفان کے باعث اٹھنے والی لہریں اس لاوارث بحری جہاز کو آئرلینڈ کے ساحلوں تک لے آئیں۔ایک مشکوک بحری جہاز کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد کوسٹ گارڈز جب ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس ‘گھوسٹ شپ‘ کا جائزہ لینے موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ ایم وی آلٹا نامی وہ بحری جہاز ہے، جو 2018ءمیں بحر اوقیانوس میں خراب ہو گیا تھا۔ آئرلینڈ کے کوسٹ گارڈز نے جب ساحل کی طرف بڑھنے والے پراسرار جہاز کو دیکھا تو فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی اور پھر سیکیورٹی حکام نے ’گھوسٹ شپ‘ کو گھیرے میں لیا۔
کوسٹ گارڈز، میری ٹائم ایجنسی کے اہلکاروں نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے اپنی کشتیاں جہاز کی طرف دوڑائیں جبکہ اسی دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹرز بھی جہاز کے قریب پہنچے۔سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جب گھوسٹ شپ کے اندر داخل ہوئے تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ جہاز کے اندر ایک بھی شخص موجود نہیں تھا اور یہ خود ہی چلتا ہوا آئرلینڈ کے ساحل تک پہنچا
واقعے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آئرلینڈ کے ساحل پر پہنچنے والے بحری جہاز کا نام ’ایم وی آلٹا‘ ہے جو دراصل 2018 میں خراب ہوگیا تھا جس کو عملے نے سمندر میں لاوارث ہی چھوڑ دیا تھامحکمہ پورٹ اینڈ شپنگ نے جہاز کو تحویل میں لے کر اسے گراؤنڈ کردیا، اطلاعات ہیں کہ مالک نے آئرلینڈ کے حکام سے رابطہ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی اس حوالے سے ڈبلن پہنچیں گے تاکہ جہاز کو اسکریپ کر کے فروخت کرسکیں۔