تامل ناڈو ( بھارت) میں ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک

022120204

تامل ناڈو میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس کیرالہ سے کرناٹکا کے شہر بنگلورو جا رہی تھی کہ تروپور ضلع کے گاؤں اوی ناشی میں ٹڑک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی آئی سی یو منتقلمقامی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ ٹرک ڈرائیور تھا جو غلط سمت میں آ رہا تھا۔

واقعےکے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔اوی ناشی کے ڈپٹی تحصیلدار نے حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں 14 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔