کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات، سندھ اورصوبائی حکومتوں کونوٹسز جاری 

022420202

کیماڑی سے پھیلنے والی زہریلی گیس سے ہونے والی اموات کے نتیجے میں کراچی کے ایک شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزارعبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے اور فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کےاخراج سے 6 افراد کی اموات ہوچکیں ہیں جبکہ اب تک تقریباً 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔درخواست گزارعبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں، درخواست میں کے پی ٹی، حکومت سندھ آئی، جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔