بھارتی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گوا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

022520205

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی بحریہ کا مگ 29 کے لڑاکا طیارہ مغربی بھارتی ریاست گوا میں گرا۔بھارتی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

حکام کے مطابق حادثے میں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔دریں اثناء بھارتی بحریہ نے طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔