چینی نوجوان نے سو کر رات و رات شہرت حاصل کرلی 

022620204

آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہرت حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے بھی شہرت حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا ہم اسے سمجھ رہے ہوتے ہیں۔حال ہی میں ایک چینی نوجوان نے رات و رات سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرلی اور اس شہرت حاصل کرنے کے پیچھے وجہ اس کا ’سونا‘ تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈوین پر ایک چینی نوجوان نے کیمرا کھولا اور لائیو ویڈیو اسٹریمنگ آن کرکے اسے اپنے سامنے رکھ کر سو گیا، اس لائیو اسٹریمنگ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا۔

یوئنسان نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن بور ہورہا تھا تو اس نے سوچا کیوں نا وہ لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے سوئے اور اٹھنے کے بعد دیکھے کہ وہ سوتے ہوئے خراٹے لیتا ہے یا نہیں۔چینی نوجوان جب لائیو اسٹریمنگ آن کرنے بعد سویا اور پھر صبح اٹھا تو وہ حیران ہوگیا کیونکہ اس کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا جب کہ اس کے چینل پر بھی تقریباً 8 لاکھ سے زائد صارفین نے اسے فالو کیا۔

خاتون نے ایک منٹ میں ہاتھوں سے 7 فرائی پین موڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیابعد ازاں یوئنسان نے کئی مرتبہ سوتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ آن کی اور اس طرح کرنے سے اس کی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور نوجوان کی وائرل ویڈیوز کو 18.5 ملین صارفین کی جانب سے دیکھا گیا جس کے بعد اس کے فالوورز کی تعداد لگ بھگ 10 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔

شہرت حاصل کرنے والے چینی نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے اندازہ نہیں تھا کہ اتنے لوگ دیکھیں گے، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے دیکھا لیکن اب میرا دوبارہ سوتے ہوئے لائیو آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔