ایک ارب سال پرانی گھاس دریافت

022820204

بیجنگ :چین میں ایک ارب سال قدیم جھاڑی (ویڈ) کے رکاز ملے ہیں جسے تمام پودوں کی ماں قرار دیا جا سکتا ہے، کہا جارہا ہے کہ کم ازکم زمینی خشکی پر موجود تمام پودے اسی گھاس سے وجود پذیر ہوئے ہیں۔

ورجینیا ٹیک سے تعلق رکھنے والے سائنسداں پروفیسر چنگ تانگ نے بتایا کہ اس فوسل پر نظر پڑتے ہی ہم بہت حیران ہوئے اور اسے انتہائی اہم قرار دیا گیا۔ یہ آثار نین فین فارمیشن سے ملا ہے اور بہت اچھی طرح محفوظ ہے جو ایک قدیم پودا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ سبز سی ویڈ ابتدائی طور پر سمندروں میں اگنا شروع ہوئی تھی اور اسی سے پودے اور شجر پھوٹنے لگے

خیال ہے کہ آج کا تمام تر سبزہ اسی جھاڑی سے نمودار ہوا ہے۔ لیکن اب اس دریافت سے انکشاف ہوا ہے کہ زمین پر پھیلنے سے بھی بہت پہلے اولین پودے سامنے آچکے تھے ،اس کے بعد اولین سائنو بیکٹیریا نے پودوں سے آکسیجن کا اخراج یقینی بنایا اور اس فضا میں آکسیجن شامل ہوئی۔