سگریٹ نوش کورونا وائرس کا آسان شکار : طبی ماہرین 

022820201

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائرس انھیں بھی متاثر کر سکتا ہے۔کراچی کے ایک نجی اسپتال کے ماہر انفیکشن ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس سے اچھی صحت والے شخص کو کچھ نہیں ہوتا، جن کے پھیپھڑے کمزور ہوں یا قوت مدافعت کم ہو تو وائرس اس کو زیادہ متاثر کرتا ہے، جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائس انھیں بھی متاثر کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن حفاظتی تدابیر کے طور پر پانی کا استعمال زیادہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ جن کی عمر 40 سے کم ہو کورونا وائرس سے ان کی اموات تقریباً نا ہونے کے برابر ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بھی بنا دیئے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔