امن معاہدے سے افغان عوام کو نیا مستقبل ملے گا،ٹرمپ

022920204

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو چاہیئے کہ وہ اس امن معاہدے سے فائدہ اٹھائیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدے سے نئے مستقبل کا موقع مل سکتا ہے۔ افغان عوام موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہدایات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو طالبان نمائندوں کے ساتھ سمجھوتے کی تقریب میں شامل ہوں گے، جب کہ وزیر دفاع مارک اسپر افغان حکومت کے ساتھ مشترکا اعلامیہ جاری کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے دونوں فریقین کی جانب سے سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے بعد امریکا، طالبان اور افغان فورسز کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ ساتویں روز بھی کامیاب رہا۔

امریکا، طالبان امن معاہدے پر آج قطر میں دستخط ہو رہے ہیں۔