کورونا کا خوف: جرمنی کے وزیر داخلہ نے چانسلر سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا

0304202014

مہلک کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے مصافحہ نہ کیا۔کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف ممالک کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور مصافحہ کرنے سے احتیاط کریں۔یہی وجہ تھی کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اپنے وزیر داخلہ سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو وزیر نے ہاتھ نہ ملایا اور صرف مسکرا کر دیکھا۔اس دوران جرمن چانسلر بھی خوش گوار انداز میں مسکرا کر رہ گئیں اور جان گئیں کہ کورونا کے خوف نے وزیر صاحب کو محتاط کر رکھا ہے۔واضح رہےکہ جرمنی میں بھی کورونا وائرس کے 5 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے امریکا اور ایران سمیت متعدد ممالک میں 157 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سیکڑوں افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
x