گلگت بلتستان: کورونا متاثرین کے لیے 130 آئی سو لیشن رومز قائم

031220202

اسکردو۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے 130 آئی سو لیشن رومز قائم کردیے گئے ہیں۔ یہ بات ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بتائی ہے۔ترجمان کہا ہے کہ صوبہ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تصدیق کوئی نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ صوبائی حکومت نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ اسکریننگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق صوبے کے تمام داخلی پوائنٹس پر اسکریننگ کا عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چلاس میں اسکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہصوبہ گلگت بلتستان کے تمام اسپتالوں میں آئی سو لیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ آٹھ مشتبہ افراد کے نمونے لیبارٹریز کو بھیج دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی رپورٹس کا انتظار ہے۔اسکردو میں ایک اور کورونا کیس کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق اسکردو کے 14 سالہ زین علی میں ہوئی ہے۔