عالمی اداروں کی پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 53 کروڑ ڈالر

031920204

کی پیشکش اسلام آباد: عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے 53 کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش کردی ہے۔

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا مالی تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ عالمی بینک 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 5 کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ یہ فنڈز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔