افغانستان ميں 6 پوليس اہلکاروں نے چيک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 25 افغان فوجیوں کو قتل کردیا۔

032120206

افغان ميڈيا کے مطابق پوليس اہلکاروں نے زابل ميں سيکيورٹی پوسٹ پر حملہ کيا، جس کے بعد فوجيوں کی بڑی تعدادد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھيرے ميں لے ليا۔

زابل ميں جمعرات کو بھی ايک اسپتال پر ريموٹ کنٹرول دھماکا کيا گيا تھا، جس ميں 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق گورنر زابل کے ترجمان رحمت اللہ یرمال نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے جوائنٹ پولیس اینڈ آرمی ہیڈ کوارٹر میں سوتے ہوئے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔