بھارت ميں ماؤ نواز باغيوں کا بڑا حملہ، سترہ پوليس اہلکار ہلاک

0323202022

بھارت ميں ماؤ نواز باغيوں کے ايک بڑے حملے ميں ملکی سکيورٹی فورسز کے سترہ اہلکار مارے گئے۔ پوليس سپرنٹنڈنٹ شلاب سنہا نے بتايا کہ لگ بھگ تين سو باغيوں نے رياست چھتيس گڑھ کے سکما نامی ضلعے ميں پوليس کمانڈوز کے ايک قافلے کو گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنايا۔

حملے ميں پندہ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پوليس کی جوابی کارروائی ميں چار ماؤ باغی مارے گئے۔ بعد ازاں اس علاقے ميں پوليس کی بھاری نفری تعينات کر دی گئی۔ بھارت ميں ماؤ نواز باغی جھاڑ کھنڈ، مغربی بنگال، اڑيسہ، بہار، چھتيس گڑھ، مہاراشٹرا اور اندھرا پرديش اور ديگر رياستوں ميں سن 1960 کی دہائی سے مسلح تحريک جاری رکھے ہوئے ہيں۔