لاک ڈائون کا دوسرا روز ، سخت گشت اور چیکنگ کا سلسلہ جاری

032420202

شہر قائد میں لاک ڈائون کے دوسرے روز بھی شہر میں سخت گشت اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر پولیس نے ناکے لگا دیئے، غیر ضروری طور پر نکلنے والے افراد کو روکا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جو سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سول انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کیئے گئے ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پاک فوج کے دستے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔شہر کی مختلف شاہراہوں پر پولیس نے ناکے لگا دیئے، غیر ضروری طور پر نکلنے والے افراد کو روکا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے روز پولیس نے تین سو سے زائد افراد کو لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جبکہ 40 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔محکمۂ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔