سلوواکیہ کی خاتون صدر کا تقریب حلف برداری میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا انوکھا انداز 

032520205

براٹیسلاوا: سلوواکیہ میں صدر زوزانے کیپتوا نے کابینہ کی حلف برادری کی تقریب میں جہاں خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہیں انہوں نے لباس کے کپڑے سے بنے ہوئے ماسک سے خود کو کورونا وائرس محفوظ رکھنے کا اہتمام بھی کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا بھی گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے کابینہ کی تقریب حلف برداری میں صرف 16 افراد کو مدعو کیا گیا تھا

نیوز وائر کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ میں رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں 4 سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ملک کی 46 سالہ خوبرو صدر نے اتحادی جماعت کو حکومت تشکیل دینے کی پیشکش کی تھی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہی کاریوں کے باوجود سلوواکیہ میں جمہوری عمل کو مکمل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کابینہ کی حلف برداری کی نہایت سادہ سی تقریب رکھی گئی تھی جس کے لیے صرف 16 اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا تاہم مہمان گرامی نے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔

تقریب کی سب سے خاص بات صدر زوزانے کیپتوا کا لباس تھا، صدر میجنٹا نے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور اسی رنگ کا ماسک بھی لگایا ہوا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا اور صدر زوزانے کیپتوا کے انتخاب کی تعریف بھی کی۔