کورونا وائرس: ایک لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ سترہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18,615 ہو چکی ہے۔
یہ اعداد و شمار جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ 6,820 ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جبکہ چین میں 3,160، سپین میں 2,808، ایران میں 1,934، فرانس میں 1,100، برطانیہ میں 422، نیدرلینڈز میں 276، جرمنی میں 157 جبکہ نیویارک میں اب تک 131 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگرچہ ہلاکتوں میں اٹلی سرِفہرست ہے مگر کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز اب بھی چین میں زیادہ ہیں۔
چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81,591، اٹلی میں 69,176، امریکہ میں 53,740، سپین میں 39,885، جرمنی میں 32,986، ایران میں 24,811، فرانس میں 22,622، ساؤتھ کوریا 9,037، سوئزرلینڈ میں 9,877 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8,164 ہے۔
اس وائرس کا شکار ایک لاکھ سے زائد افراد اب تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کے 169 ممالک میں کورونا کے مریض موجود ہیں۔