کرونا وائرس سےبچاؤ،ڈیٹول پینےسے59 افراد ہلاک

032620203

کرونا وائرس نے دنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے، ہر طرف لوگ اس سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اور ٹوٹکے استعمال کررہے ہیں تاہم ڈاکٹرز اور ماہرین کی ہدایت کے بغیر کسی بھی چیز کا استعمال انتہائی مضر اور جان لیوا ہوسکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت دیگر ادارے بھی عوام کو جھوٹی خبروں سے خبردار کرتے آئے ہیں۔ کینیا میں ایک عیسائی مذہبی رہنماء نے اپنے پیرو کاروں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ڈیٹول پینے کی تجویز دی، جس پر عمل کرنیوالے 63 میں سے 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس نے بتایا ہے کہ مذہبی رہنماء کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے درجنوں افراد نے ڈیٹول پی لیا جس سے 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور طبی ماہرین ان پر عملدرآمد نہ کرنے کی ہدایت جاری کرچکے ہیں۔

کرونا وائرس چین کے شہر ووہان سے دسمبر میں پھیلنا شروع ہوا، جس سے پہلی ہلاکت 22 جنوری کو رپورٹ ہوئی، انتہائی مہلک مرض سے دنیا بھر میں اب تک 19 ہزار 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 4 لاکھ 45 ہزار مریضوں میں سے ایک لاکھ 12 ہزار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد مریضوں میں سے 13 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔