عالمی سطح پر کورونا کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال

032720207

چند گھنٹے قبل امریکہ دنیا کا وہ ملک بن چکا ہے جہاں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہیں.جان ہاپکنز یونیورسٹی کورونا وائرس ریسوس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت مصدقہ متاثرین کی تعداد 85,505 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1,288 ہو چکی ہےسب سے زیادہ ہلاکتوں کو بات کی جائے تو 8,215 اموات کے ساتھ اٹلی بدستور سرِفہرست ہے۔ اٹلی میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 80,589 ہے

دنیا کے 175 ممالک میں اس وقت کورونا کے 531,708 مصدقہ متاثرین موجود ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24,053 ہے
چین میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 81,782 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3,291 ہے۔ چین میں 74 ہزار سے زائد متاثرین اب تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں.

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بہت سے یورپی ممالک . میں وائرس کے باعث ہلاکتوں میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہےسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 4,365، ایران میں 2,234، فرانس میں 1,698، برطانیہ میں 580 جبکہ جرمنی میں 267 افراد اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیںمتاثرین کی بات کی جائے تو سپین میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 57,786 ہے جبکہ جرمنی میں 43,938، فرانس میں 29,566 ، ایران میں 29,406 جبکہ برطانیہ میں متاثرین کی تعداد 11,812 ہے

امریکہ کورونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں چین اور اٹلی کو پیچھے چھوڑتا ہوا سب سے اوپر آ گیا ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کورونا وائرس ریسوس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت مصدقہ متاثرین کی تعداد 82,404 ہو گئی ہے۔ مصدقہ متاثرین کی اتنی کثیر تعداد سامنے آنے کے بعد امریکہ اس وبا کا نیا عالمی مرکز بن گیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 81,782 متاثرین کے ساتھ چین اس فہرست میں دوسرے جبکہ 80,589 مصدقہ متاثرین کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا مصدقہ متاثرین کی فہرست میں امریکہ کے چین سے بھی اوپر آنے پر وہ حیران ہیں؟ اس پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ بہت وسیع پیمانے پر اپنے لوگوں کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین میں متاثرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنے چینی حکام نے بتائے ہیں۔

اس سے قبل نیویارک، امریکہ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست، کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا تھا کہ ان کی ریاست میں وبا پھیلنے کی رفتار ’بلٹ ٹرین‘ کی رفتار سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم بعدازاں ان کا کہنا ہے کچھ اشارے ایسے ملے جو ظاہر کرتے ہیں کہ شاید وبا کا پھیلاؤ کم ہو جائے۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں