لاک ڈاؤن، پیرس میں گھریلو تشدد میں اضافہ

0329202015

فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنز کا کہنا ہے کہ جاری لاک ڈائون کے باعث گھر کی چاردیواری کے اندر رہنے کی وجہ سے شہریوں میں چڑچڑاہٹ بڑھ گئی، اکثر گھروں سے بچوں اور بڑوں کے مابین تو تو میں میں، نوک جھوک اور ڈانٹ ڈپٹ کی آوازیں گلی محلوں میں گونجنا شروع ہوگئیں،مردوں کے گھروں میں رہنے کی وجہ سے خواتین کی گھریلو ذمہ داریاں اور کام بڑھ گئے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق پیرس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے،پولیس لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور گھریلو جھگڑے کی شکایت پر دوڑتی رہتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپ میں گھریلو تشدد کی سب سے زیادہ شرح فرانس میں پہلے ہی موجود ہے۔ فرانس میں ہر سال 2 لاکھ 19 ہزار خواتین کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔