کینیڈاکی خاتون ِاول نےکوروناکوشکست دے دی کینیڈین وزیراعظم جسٹن

033020203

ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈونےمہلک کوروناوائرس کوشکست دے دی ۔صوفی ٹروڈومیں دوہفتےقبل کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی تھی۔

تاہم اب سوشل میڈیاپرکینیڈین خاتون اول نےخوشخبری سنائی ہےکہ انہیں کورونا وائرس سےنجات مل گئی ہےاوروہ صحت یاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نےاپنی فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ مجھےمیرےڈاکٹراوراوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سےکلیئرقرار دےدیاگیاہےاوراب میں اچھامحسوس کررہی ہوں۔

کینیڈین خاتون اول نےتہہ دل سےان تمام افرادکاشکریہ اداکیاجنہوں نےان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
کینیڈامیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد 5 ہزار 655 ہوچکی ہےجبکہ اس وبا نے 60 افرادکی جان لےلی ہےاور508 افراداب تک اس سےصحت یاب ہوچکےہیں۔