امریکا میں کووڈ19 کی ایک اورویکسین تیار

0331202031

امریکا میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اورہلاکتوں کےبعدامریکی ماہرین اس سےنجات کے لئےتک ودوکررہےہیں۔ امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پرکام کررہی ہے۔ امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن ستمبرسےاپنی تیارکردہ ویکسین کی انسانی آزمائش رواں سال ستمبرمیں کرےگی ۔

اس کےبعد اگلےسال کےشروع تک اس کی پہلی کھیپ ایمرجنسی میں استعمال کےلیےفراہم کردی جائے گی۔ جانسن اینڈجانسن کمپنی اس ویکسین پررواں برس جنوری سےکام کررہی ہے،ادارے نے ویکسین کی مزید تحقیق اورتیاری کےلیے1 ارب ڈالرزبھی مختص کردئیےہیں۔

کمپنی نےاس ویکسین کوامریکاکےبائیومیڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ جانسن اینڈ جانسن اور بائیو میڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ویکسین کی تحقیق، تیاری اور کلینکل ٹیسٹنگ پر 1 ارب ڈالرز بھی مختص کیے ہیں۔

کمپنی کےسی ای او ایلکس گروسکی کا کہنا ہےکہ دنیا اس وقت ہنگامی صورتحال سے دوچار ہےاورہم اس موذی وائرس کی ویکیسن بنانےمیں اپناکردارادا کر رہے ہیں۔ان کے مطابق اگر یہ ویکسین منظورہوجاتی ہےتوجانسن اینڈ جانسن اس ویکسین کوبڑے پیمانے پربنانے کے لیےبھی فنڈز فراہم کرےگا۔

واضح رہےکہ امریکا میں کووڈ 19 سے متاثرہ افرادکی تعدادسب سےزیادہ ہے امریکا میں کوروناسے متاثرہ افرادکی تعداد164,226 تک پہنچ چکی ہےجبکہ 14 نئی اموات کےبعد مرنےوالوں کی تعداد 3ہزار 170 ہوگئی ہے۔ تاہم 5 ہزار 507 افراد اس سےصحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔