چین :جنگلات میں آتشزدگی،19 فائر فائٹرز جھلس کر ہلاک

0331202027

چین کےجنگلات میں خوفناک آتشزدگی کےدوران 19 فائرفائٹرزہلاک جھلس کر ہو گئے۔ چین کےصوبےسیچووان کےجنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جسے بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کاعملہ مصروف تھاکہ اس دوران اچانک ہواکارخ ہونےسےآگےکےشعلے اہلکاروں کےگردپھیل گئے۔ اہلکاروں کی خود کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

ترجمان فائربریگیڈ کاکہناہےکہ جنگلات کےقریب واقع فارم ہاؤس میں معمولی آگ لگی تھی جوتیزہواکے ساتھ ساتھ جنگلات تک پہنچی اوردیکھتےہی دیکھتےجنگل کے ایک بڑےحصےکواپنے لپیٹ میں لےلیا جس پر فائربریگیڈ کی ایک ٹیم کو بھیجا گیا تھا۔

فائربریگیڈ کامزیدعملہ اپنےساتھیوں کوبچانے پہنچا لیکن تب تک آگ کےشعلوں میں گھرے 19 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کاعملہ اورمحکمہ جنگلات کے’گائیڈز‘بھی شامل ہیں۔