کروناوائرس: جاپان کاپاکستان کو 21لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان 

0402202025

جاپانی حکومت پاکستان کو کرونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر امداد دے گا۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر یونیسیف جبکہ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ذریعے حکومت پاکستان کو فراہم کرے گی۔

حکومت پاکستان یہ رقم کرونا وائرس (کووڈ۔19) کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی عوام پر خرچ کرے گی۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2070 ہے، 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جاپان میں 57 افراد مہلک مرض سے لقمہ اجل بن گئے اور 2100 سے زائد افراد متاثر ہیں۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 43 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے، امریکا اور اٹلی کے بعد اسپین بھی میں متاثرین کی ایک لاکھ سے بڑھ گئی، مجموعی طور پر دنیا بھر میں کوڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔