تعز،حوثی ملیشیا کی خواتین کی جیل پرگولہ باری, 5خواتین قیدی جاں بحق 

04072020243

حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز مغربی تعز میں قائم سینٹرل جیل کے شعبہ خواتین پر چار گولے داغے جس کے نتیجےمیں 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔ عرب میڈیا کےمطابق یمن کے جنوب مغرب میں تعز گورنری میں قائم سینٹرل جیل پر اتوار کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں کم سے کم 5خواتین قیدی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی تین خواتین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ مقامی طبی ذرائع نےعرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے جیل پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی اور اب تک پانچ خواتین قیدیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب تعز میں انسانی حقوق مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جیل پر متعدد گولے داغے۔ جس میں سے ایک گولہ خواتین کے لیے مخصوص عمارت پر لگا جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود متعدد خواتین قیدی ہلاک ہو گئیں۔ حوثیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد خواتین قیدیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔