بنوں: سرکاری امدادمیں رشتہ داروں کے نام ڈالنے پر13 ملازمین معطل

041020201

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں غیر مستحق افراد اور رشتے داروں کو شامل کرنے پر 6 اساتذہ سمیت 13 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بنوں نے دیہاڑی دار مزدوروں کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے ویلج کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جن میں ویلج کونسل کے سیکرٹریز اور سرکاری ٹیچرز شامل تھے۔

متعدد مقامات پر کمیٹی کے ارکان نے مستحقین کی جگہ اپنے رشتہ داروں کو اور صاحب استطاعت افراد کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے چھ سیکرٹریز اور ایک پٹواری کو معطل کردیا اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ تعلیم کو سفارش کی۔ اس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں نے چھ اساتذہ کو معطل کرکے باقاعدہ ان کی معطلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس سے 95 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اٹلی اب بھی اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 18 ہزار200 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیںبرطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت کے یونٹ سے باہر آ گئے ہیں۔ وہ اتوار سے سینٹ تھامس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے وقت میں عالمی ادارہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب ملک میں ہزاروں افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ رنگ و نسل کی بنا پر کسی سے امتیاز نہیں برتتا۔
آسٹریلیا میں پولیس تحقیقات کر رہی ہیں کہ بحری جہاز روبی پرنسس نے بیمار مسافروں کو سڈنی میں کیوں اترنے دیا۔ تب سے اب تک 15 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں جو آسٹریلیا کی کُل ہلاکتوں کا تقریباً ایک تہائی ہے۔