کورونا وائرس آپ کی گاڑی میں کہاں چھپا ہو سکتا ہے؟ 

0411202026

لاہور: کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے ۔تاہم ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے، یہ گاڑی سے متعلق ہے کہ کورونا وائرس گاڑی میں کہاں چھپا ہو سکتا ہے؟

گھر سے باہر جانے کی صورت میں ہم کچھ لمحوں کے لیے اپنے ہاتھوں کو کورونا وائرس کے خلاف جراثیم سے پاک کرنا بھول جاتے ہیں۔ اس دوران ہمیں احساس تک نہیں رہتا کہ گاڑی کے اندر ہم اپنے ارد گرد موجود چیزوں کو چُھو رہے ہیں۔ بس یہ ہی بھول چوک کے لمحات ہوتے ہیں
جب ہم ممکنہ طور پر کووڈ – 19 وائرس کو گاڑی کے اندر منتقل کر دیتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کو گاڑی میں ان جگہاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں کرونا وائرس چھپا بیٹھا ہو سکتا ہے :
ہ1 ۔ اسٹیرنگ وہیل
ہ2 ۔ گیئر لیور
ہ3 ۔ ٹیپ ریکارڈر
ہ4 ۔ ایئرکنڈیشنر کنٹرول کرنے کے بٹن
ہ5 ۔ گاڑی کی کھڑکیاں کھولنے کے لیور
ہ6 ۔ دروازے کھولنے کے اندرونی اور بیرونی لیور
ہ7 ۔ لائٹس کے سوئچ
ہ8 ۔ ہینڈ بریک
ہ9 ۔ ڈیش بورڈ کا لیور
ہ10 ۔ عقبی آئینہ (بیک مِرر) ہ
ہ11 ۔ گاڑی کی چابی
ہ12 ۔ گاڑی کی ڈکی کھولنے کا لیور
ہ13 ۔ اسمبلی اسٹک
ہ14 ۔ کروز کنٹرول ڈیوائس
ہ15 ۔ چار اشاروں کی تنبیہی لائٹس (فلیشر) کا سوئچ
ہ16 ۔ گاڑی میں
AUX جیک