میانوالی، کرونا کےمریض نے ڈاکٹرز کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں
کرونا کے مریض نے اپنی سنگین غفلت سے میانوالی میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے عملے کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ ڈی ایچ اے میانوالی کے سی ای او ایم ایس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا کا مریض لاہور میں ایک اسکول کا سیکیورٹی گارڈ ہے جس کے دو بھتیجے کرونا کی وجہ سے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مریض کے مطابق محکمہ صحت نے میرا ٹیسٹ کیا مگر رپورٹ نہیں دی۔ میں ٹرک پر لفٹ لے کر لاہور سے میانوالی پہنچا تو محکمہ صحت کے نمائندوں کا فون آیا اور اسپتال آنے کو کہا۔
مریض نے محکمہ صحت کو میانوالی پہنچنے کا بتایا تو قریبی اسپتال سے فوری رجوع کرنے کا کہا گیا جس پر مریض ڈی ایچ کیو میانوالی پہنچ گیا۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ مریض کی طبعیت خراب ہوئی اور ڈائریا کی شکایت سے ڈی ایچ کیو میانوالی رپورٹ ہوا۔ مریض نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ ڈاکٹرز کو نہیں بتائی جس کی وجہ سے عملے کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔