کراچی، کنٹینر میں چھپ کر مانسہرہ جانے والے مسافر زیرحراست 

0416202018

کراچی ميں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملير ہالٹ اور حيدری ميں کارروائی کے دوران 72 مسافروں کو حراست ميں لے ليا۔ پوليس کے مطابق تمام مسافر کنٹينر اور ٹرک کے ذريعے مانسہرہ جا رہے تھے۔

حيدری ميں پوليس نے کارروائی کے دوران ٹرک کے ذريعے مانسہرہ جانے والے 36 مسافروں کو حراست ميں لے ليا۔
دوسری جانب ملير ہالٹ کے قريب کنٹينر ميں سفر کرنے والے 36 افراد کو حراست ميں لے ليا۔ مسافر چھپ کر مانسہرہ جا رہے تھے۔

پوليس نے کنٹينر اور ٹرک کے ڈرائيور اور کلنير کےخلاف مقدمہ درج کرليا۔