کینیڈا‘ نرسنگ ہوم میں31افراد کی ہلاکتوں کا انکشاف 

041920206

مونٹریال :کینیڈا کے ایک نرسنگ ہوم میں چند ہفتوں کے دوران 31افراد کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نرسنگ ہوم میں بزرگ شہری رہائش پذیر تھے۔ نرسنگ ہوم کے ایک بزرگ نے جب ریسکیو اداروں کو بلایا تو معلوم ہوا کہ نرسنگ ہوم کا زیادہ تر عملہ ادارہ چھوڑ کر جاچکا تھا، جس کے باعث نرسنگ ہوم کے رہائشی بھوک سے بے حال تھے۔ جب کہ انتقال کرجانے والے 31 میں سے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔