کرتارپور گوردوار کے گنبد تیز ہواؤں سے، اُڑ کر دور جاگرے، سکھوں کا شدید غم و غصہ، گنبدوں کی مرمت کر دی گئی ہے
کرتارپور گوردوار کے گنبد تیز ہواؤں کی تاب نہ لاسکے، اُڑ کر دور جاگرے، سکھوں کا شدید غم و غصہ کا اظہار
کرتارپور: چند ماہ قبل تیار ہونے والے نارووال کے قریب سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارکے گنبد تیز ہوائوں کی تاب نہ لا سکے اور اڑ کر دور جا گرے۔ ایک سال سے بھی کم مدت میں تیار کئے جانے والے گوردوارے کے گنبد سیمنٹ اور سریے سے بنانے کی بجائے فائبر گلاس سے تیار کئے گئے جب کہ ان کو جوڑنے کے لئے نٹ بولٹ بھی استعمال نہیں کئے گئے۔
میناروں، درشن ڈیوڑھی، میوزیم، دیوان استھان ،لنگر خانے کے قریب گوردوارہ کی بلڈنگ پر لگے آٹھ گنبد تیز ہوائوں میں اڑ کر زمین پر گرنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔سرحد پار سکھوں نے گوردوارہ کرتار پور کے گنبدوں کے ٹوٹنے پر شدید غم و غصہ کااظہار کیا جارہا ہے
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔
گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور کے 8گنبدوں کی مرمت کر دی گئی ہے